Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسلام آباد میں اب تک صرف 34 ہیلتھ ورکرز کو ہی ویکیسن لگائی جا سکی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سُست روی کا شکار ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک صرف 34 ہیلتھ ورکرز کو ہی ویکیسن لگائی جا سکی۔

اسلام آباد میں پہلے روز پمز ہسپتال کے ویکسی نیشن سنٹر میں صرف 4 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جا سکی۔ اب تک وفاقی دارالحکومت میں صرف 34 ہیلتھ ورکرز ہی ویکسین سے مستفید ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی محکمہ صحت، نادرا اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کے مابین کوآرڈینیشن کا شدید فقدان ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 26 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 935، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 47، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 531، بلوچستان میں 18 ہزار 869، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916، اسلام آباد میں 41 ہزار 994 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 82 لاکھ 24 ہزار 869 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 149 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 11 ہزار 502 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 828 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 26 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 900، سندھ میں 4 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 957، اسلام آباد میں 480، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 272 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.