Mashriq Newspaper

گاڑیوں کی خریداری ،بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں نومبر کے دوران کمی ریکارڈ

حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کردی،  بجلی کی قیمت میں 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا جبکہ قیمت میں اضافہ سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا جبکہ اضافہ 3 ماہ مارچ 2024تک لاگو رہے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا جس کے بعد نیپرا اتھارٹی نے حتمی منظوری کے لیے نوٹیفکیشن حکومت کو ارسال کردیا،  حکومتی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.