Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر اعظم کا بیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے، شیری رحمان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیپلز پارٹی  کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا بیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے۔

شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ نا صرف نا اہل ہیں بلکہ بے رحم بھی ہیں، ہزارہ برادری عمران خان سے نہیں بلکہ ملک کے وزیراعظم سے مطالبہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ بھی ثابت ہو گیا کہ وہ خود کو وزیر اعظم بھی نہیں سمجھتے، وزیراعظم عمران خان کو لگتا ہے کہ جائز مطالبات کرنا بلیک میلنگ ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان بنی گالا کے وزیراعظم ہو سکتے ہیں لیکن وہ ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکے،وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنا دیا ہے۔

اُن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انا پسند اور بے رحم وزیراعظم نے آج بد ترین مثال قائم کی ہے، ہزارہ برادری کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک پر ایک فاشسٹ حکمران مسلط کیا گیا ہے، اس فاشسٹ وزیراعظم کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی شہید ہوگیا، اُن کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا، کیا وزیراعظم عمران خان کو لگتا ہے کہ ان کا مطالبہ غلط ہے؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.