Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پیر غائب کے سیاحتی مقام کو سیاحوں کےلئے کھولانہیں جاسکا کئی سیاح واپس لوٹ گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(این این آئی) پیر غائب کے سیاحتی مقام کو سیاحوں کےلئے کھولانہیں جاسکا کئی سیاح واپس لوٹ گئے حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقام پر سیاحوں کے آنے کا شیڈول مرتب کر کے 10روز میں کھول دیا جائےگا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یکم دسمبر کو پیر غائب کے علاقے میں سیاحتی مقام پر تفریحی پارک کاافتتاح کیا تھا تاہم گزشتہ روز جب سیاحوں نے پیر غائب کا رخ کیا تو وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے سیاحوں کو واپس کردیا جبکہ پیر غائب جانے والے راستے کو بانس لگا کر بند کیا گیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مایوس ہوکر واپس لوٹ گئی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ پیر غائب آنے والے سیاحوں اور فیملیز کے لئے باقاعدہ شیڈول تیار کیا جارہا ہے جسے جلد ہی مکمل کرکے آئندہ10روز میں ڈپٹی کمشنر کچھی اشتہار جاری کریں گے جس میں سیاحوں کے لئے باقاعدہ آنے کا شیدول ہوگا انہوں نے کہا کہ پیر غائب آنے والی فیملیز کے لئے بھی دن مختص کئے جائیں گے ۔دوسری جانب سیاحوں اور عوامی حلقوں کے کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے سیاحتی مقام کو جلد ازجلد عوام کے لئے کھولا جا ئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.