Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کسٹمز کا آپریشن، 12 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے اسمگلنگ کی لعنت کو ختم کرنے کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے پاکستان کسٹمز نے فرنٹئیر کور اور بلوچستان پولیس کے تعاون سے کوئٹہ چمن ہائی وے پر واقع گاڑیوں کے شو روم پر آپریشن کرتے ہوئے  24 اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں جن کی مالیت 120 ملین روپے ہے۔

پاکستان کسٹمز نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن کو تیز تر کر دیا ہے تاکہ مقامی تاجر جو کہ قانونی تجارت کر رہے ہیں ان کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے اور اسمگل شدہ اشیاء کے معیشت پر منفی اثرات کو ختم کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.