Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انکم ٹیکس جمع کرانیکی کی تاریخ میں توسیع کی جائے ،ایف پی سی سی آئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) میاں انجم نثار صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)اور نائب صدر شیخ سلطان رحمان نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین محمد جاوید غنی سے اپیل کی ہے کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 8 دسمبر 2020 سے بڑھا کر 15 فروری 2021 تک توسیع کی جائے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے ممبران کی ایک بڑی تعداد اپنے ٹیکس گوشوارے داخل نہیں کرسکی ہے جس کی بنیادی وجہ پورے کام کے ماحول پر کوویڈ 19 کے اثرات ہیں اور اب کوویڈ 19 کی دوسری لہر موجود ہے جو ایس او پیز کی شدید پابندی کی متقاضی ہے اس نے بھی پورے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو انتہائی طور پر متاثر کیا ہے ، دوسری طرف ملک میں موجودہ سیاسی بے یقینی نے بھی معمول کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو سست کردیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب ٹیکس دہندہ سے شراکت داری / درآمد اور سپلائی کے حوالے سے دو قسم کا ریٹرن فائل کرنے کی درخواست کی جاتی ہے تو انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروانے میں فائلرز کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.