Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سرفراز اور حسین طلعت ٹی20 سکواڈ کا حصہ, ظفر گوہر اور روحیل نذیر نظر انداز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور،راولپنڈی :  نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ وکٹ کیپرسرفراز احمد اور آل راؤنڈر حسین طلعت کی سکواڈ میں واپسی ہوگئی ہے ، انہیں ظفر گوہر اور روحیل نذیر کی جگہ موقع دیاگیا جوکہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ تھے ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 18، 20اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں کھیلے جائیں گے ۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم نے پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی مشاورت کے بعد سکواڈکو حتمی شکل دی۔ منتخب ٹیم کی قیادت بابر اعظم کو سونپی گئی ہے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے ۔محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداﷲ شفیق کو بھی سکواڈ میں شامل کیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کی خاطر سابق کپتان سرفرازاحمد کو ڈراپ کردیا گیا تھا تاہم وہ فٹنس اور فارم کی بحالی کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیتے نظر آئے اور انہوں نے قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ اننگز میں ایک ناقابل شکست سنچری کی بدولت 177رنز کئے تھے ۔حسین طلعت نے پاکستان کی جانب سے آخری انٹر نیشنل میچ فروری 2019میں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا تھا تاہم قائد اعظم ٹرافی میں جنوبی پنجاب کی جانب سے کیریئر بیسٹ ڈبل سنچری سمیت 319رنز بنانے پر انہیں قومی ٹیم کیلئے زیر غور لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر عماد وسیم اور محمد حفیظ کو سکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا۔ عماد وسیم 23 دسمبر کوبگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ 24 دسمبر کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے ۔ پی سی بی کے مطابق دونو ں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا مقابلہ20 دسمبر کو ہملٹن اور تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی22 دسمبر کو نیپیئر میں شیڈول ہے ۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں بابر اعظم کپتان ، شاداب خان نائب کپتان،عبداﷲ شفیق ،فہیم اشرف، حیدر علی ،حارث رؤف،حسین طلعت،افتخار احمد،عماد وسیم ،خوشدل شاہ،محمد حفیظ،محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اوروہاب ریاض شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.