Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن جان لے کہ آپ سب کا مقابلہ مجھ سے ہے، عمران خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا امسال تک 50 فیصد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیا جائےگا۔

حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ آباد یونیورسٹی اور ضلعی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ دونوں آپ کی ضرورت ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ 2021تک تمام پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ ملے گا اور ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی جبکہ حافظ آباد جیسے علاقوں میں پرائیوٹ ہسپتال بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ امیر ترین ملکوں میں بھی یہ ہیلتھ سروس نہیں جو پاکستان میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت دوبارہ اس لیے ملی کیونکہ وہاں غربت 28 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی تھی۔

وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ بڑے لوگوں نے روٹی، کپڑا اور مکان کی بات کی لیکن ہم نے پہلی مرتبہ لوگوں کو مکان دیں گے۔

علاوہ ازیں عمران خان نے اپوزیشن اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 30 سال اس ملک کو لوٹا اور یہ لوگ امیر سے امیر تر جبکہ غریب غریب تر ہوتے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ان کے لیے کوئی قانون نہیں تھا لیکن اب نہیں مشکل کا سامنا ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے دور میں نیب غلام تھی لیکن ہمارے دور میں آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مجھے اس لیے بلیک میل کررہے ہیں تاکہ میں نیب ختم کردوں اور ان کی چوری چھپ جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے لندن میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ وہ جیسے ہی لندن پہنچے صحتیاب ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن جان لے کہ آپ سب کا مقابلہ مجھ سے ہے‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.