Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14 کی ہی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 50 روپے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 39 روپے، چینی تقریباً 2 روپے جبکہ دال مونگ 5 روپے سستی ہوئی ہے۔

رواں ہفتے برائلر مرغی 18 روپے فی کلو، پیاز 5 روپے، لہسن 9 روپے اور آلو اڑھائی روپے کلو مہنگے ہوئے۔ اایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86 روپے جبکہ دال چنا، دال مسور اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی۔ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.