Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سونا فی تولہ 1400 روپے مہنگا ہوگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر 37  پیسے سستا ہو کر 159 روپے 9 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر  159.30 پیسہ کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41,071.30 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں مندی کا رجحان رہا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 339 پوائنٹس کم ہو کر 40,731.61 پر بند ہوا۔

آج 185,324,168 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 7,838,675,319 روپے بنتی ہے۔

اس کے علاوہ کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ سولہ ہزار روپے کا ہو گیا۔

دس گرام سونا 1200 روپے اضافے سے99 ہزار 451  روپے تک پہنچ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.