Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی لڑکی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی اٹھارہ سالہ لڑکی نے تیسری بار عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست  گجرات سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ  نیلانشی نے 2018 میں پانچ فٹ چھ انچ لمبے بال ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں  نیلانشی کے بال چھ فٹ دو انچے لمبے ہو گئے اور دوسری بار اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔

رواں برس نیلانشی نے 6 فٹ سات انچ لمبے بال ہونے پر تیسری بار عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

اپنے لمبے بالوں کے راز سے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ کم عمر میں ایک مرتبہ میرے غلط بال کاٹ دیئے گئے تھے جس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ آئندہ کبھی بھی بال نہیں کٹواؤں گی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے بغیر کسی وجہ کے ہی بال بڑھائے ہیں، کبھی بھی میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ مجھے لمبے بالوں پر کوئی عالمی ریکارڈ مل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ میرے بال سنوارنے میں مدد کرتی ہیں، ہفتے میں دو سے تین مرتبہ بالوں پر تیل لگاتی ہوں اور ایک دفعہ دھوتی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.