Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صنعتکاروں کو ہراساں کرنے پرنکاٹی کا سیسی کیخلاف احتجاج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر)  نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کی جانب سے صنعتکاروں کو مسلسل ہراساں کیے جانے اور آڈٹ کے نوٹس ارسال کرکے بلیک میل کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صنعتکار وں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیں اور سیسی کو سختی سے ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ صنعتکاروں کو تنگ نہ کرے ، اگر سیسی نے مثبت رویہ نہ اپنایا تو نارتھ کراچی انڈسڑیل ایریا کے صنعتکارکنٹری بیوشن دینا بند کردینگے ۔یہ بات انہوں نے نکاٹی میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کہی ۔ اس موقع پر نکاٹی کے ممبران کی بڑی تعداد نے سیسی کی جانب سے آڈٹ کے نام پر ہراساں کرنے کی شکایات کی اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مدد طلب کی جائے اور انہیں اس تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے صنعتکاروں کوہراساں کرنے والوں کو باز رکھنے کی استدعا کی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.