Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

معاشی اشاریے مثبت، جلد مزید بہتری آئے گی،گورنر اسٹیٹ بینک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں، جلد مزید بہتری بھی آئیگی، ا سٹیٹ بینک ڈیجیٹل فنانشل سروسز پر زیادہ توجہ مرکوز کررہا ہے اور ایسا نظام لا رہا ہے جہاں سیکنڈوں میں ادائیگی ہوجائے گی، ایکسچینج ریٹ اب مارکیٹ فورس کے تحت طے ہو رہا ہے جو بہتر اثرات مرتب کر رہا ہے ۔ لاہور چیمبرمیں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور ایکسچینج ریٹ اب دو طرفہ ترتیب سے چل رہا ہے ،ڈاکٹر رضا باقر نے اسٹیٹ بینک کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں متاثرہ کاروباروں کی سہولت کیلئے اسٹیٹ بینک نے سود کی شرح میں کمی کی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے تقریباً650 ارب روپے کی اصل ادائیگی ملتوی کی ہے جن میں سے 90 فیصد فائدہ اٹھانے والے چھوٹے کاروباری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.