Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پہلا ٹی ٹونٹی،کپتان کا نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور،راولپنڈی :  پاکستان اورزمبابوے کے درمیان محدود فارمیٹ سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل 8نومبر جبکہ تیسرامیچ 10نومبر کوکھیلاجائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 3بجکر 30منٹ پرشروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا عندیہ دے دیا۔اسلام آباد میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20 میں کوشش کریں گے کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں۔انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچ کی طرح پہلے ٹی 20 میں بھی نائب کپتان شاداب خان ٹیم کو میسر نہیں ہوں گے ۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ نئے لڑکوں کو زمبابوے کے خلاف موقع دینا چاہ رہے ہیں، جنہیں کِھلا کر اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ اور میچ فنش کرنے میں ہم نے کافی کام کیا ہے ، نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم میں پرفارمنس کے ذریعے آرہے ہیں۔بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ محمد موسیٰ، محمد حسنین اور خوشدل کو ڈومیسٹک کی پرفارمنس پر کھلایا گیا، ٹیم کمبی نیشنز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق کو بھی ٹی 20 سیریز میں کھلائیں گے ، مجھے اپنا نہیں بلکہ اب بطور کپتان سوچنا پڑتا ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہوتی ہے ، ابھی پچ دیکھی نہیں لیکن دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی عرصے سے کھیل رہے ہیں، ان کی کارکردگی بہتر سے بہترین ہورہی ہے ، فاسٹ باؤلر جتنا کھیلے اچھا ہے ۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی خود چاہتے ہیں کہ وہ کھیلتے رہیں، وہ جب باؤلنگ کراتے ہیں تو ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم زمبابوے کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں، اس لیے آسان نہیں لیا جا سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.