Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انڈیا چین سرحدی تنازع بڑی لڑائی کا سبب بن سکتا ہے :بھارتی جنرل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی  :  نیشنل ڈیفنس کالج میں سیمینار سے آن لائن خطاب میں انہوں نے کہاکہ مشرقی لداخ میں صورتحال کشیدہ ہے ،چینی فوج کو لداخ میں مہم جوئی کے غیر متوقع سنگین نتائج کاسامناہے ، عسکری نقل و حرکت یا معمولی جھڑپ کو بڑی لڑائی میں تبدیل ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا،سرحد پرسٹیٹس کو بحال کیا جانا چاہئے ، ہم سرحد کو بدلنے کی کسی بھی حرکت کو منظور نہیں کریں گے ،انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان مل کر کام کررہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ علاقائی عدم استحکام کا خطرہ موجود ہے جس میں اضافہ کے امکانات ہیں،انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ کے فضائی حملوں کے بعد پاکستان کوایک مضبوط پیغام ملاہے ، پاکستان کشمیر کو نامکمل ایجنڈا قراردینے کے حوالے سے اپنا پرچار جاری رکھے گا،ادھر بھارتی و چینی افواج کے مابین کورکمانڈرز سطح کے مذاکرات کا آٹھواں دورجمعہ کو ہوا،جس میں دونوں اطراف سے مقامی فوجی قیادت نے شرکت کی،جس میں سرحدی تنازع کو حل کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.