Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انڈر 19 تھری ڈے کرکٹ، میچ کا دوسرا روز سندھ کے نام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   نیشنل انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ میں ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری میچ کا دوسرا روز سندھ کے نام رہا۔

کھیل کے اختتام پر بلوچستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 11 رنز کی سبقت ہی حاصل کرسکی جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری میچ ڈرا کی جانب گامزن، دن کے اختتام پر سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کے 334 رنز کے جواب میں پہلی اننگز کے 78 اوورز میں 8 وکٹوں پر 254 رنز بنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کے سپنر ارحم نواب نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مرید کے کنٹری کلب میں جاری میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کے خلاف 100 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ اس سے قبل کے پی کے 113 رنز کے جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.