Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

واضح برتری سے الیکشن جیتنے جا رہے ہیں: ڈیمو کریٹک امیدوار جوبائیڈن پر امید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیلاویئر:   امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ واضح برتری سے الیکشن جیتنے جا رہے ہیں، ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ہیں، دشمن نہیں، کورونا پر قابو پانا اور معیشت بہتر کرنا ترجیحات ہیں۔

ڈیلاویئر میں خطاب کرتے ہوئے ڈیمو کریٹ امید وار جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن جیتنے جا رہے ہیں، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، امریکی عوام ملک کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیے، مٹھی بھر ووٹ الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

جوبائیڈن نے کہا امریکا میں کورونا کے کیسز یومہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں، کورونا سے لاکھوں امریکی جان سے گئے، امریکا کے عوام نے ہمیں معیشت اور ماحولیات کی بہتری کیلئے ووٹ دیا، کورونا پر قابو پانا اور معیشت بہتر کرنا ہماری ترجیحات ہیں۔

 

دوسری طرف ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں کہا ہے کہ ابھی قانونی کارروائیاں تو صرف آغاز ہیں، جوبائیڈن اپنی جیت کا جھوٹا دعویٰ نہ کریں، میں بھی صدارت کا دعویٰ کرسکتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.