Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عثمان بزدار کی تاریخی مقامات، پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز مسترد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے تاریخی مقامات، پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ محکمے کی جانب سے انٹری فیس میں نظر ثانی کی تجویز دی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں تاریخی مقامات اور پارکس میں داخلہ فیس میں نظر ثانی کی تجویز کو رد کر دیا گیا۔ کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے واسا فیصل آباد کے لئے 155 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا عوام پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالیں گے، یہ فیصلہ وسیع تر عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، تاریخی مقامات اور پارکس کی انٹری فیس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.