Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے راولپنڈی میں آغاز ہوگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی:   پاکستان اور زمبابوے کے درمیان محدود فارمیٹ سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 3 بجکر 30 منٹ پرشروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا عندیہ دے دیا۔ اسلام آباد میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20 میں کوشش کریں گے کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچ کی طرح پہلے ٹی 20 میں بھی نائب کپتان شاداب خان ٹیم کو میسر نہیں ہوں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ نئے لڑکوں کو زمبابوے کے خلاف موقع دینا چاہ رہے ہیں، جنہیں کِھلا کر اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ اور میچ فنش کرنے میں ہم نے کافی کام کیا ہے، نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم میں پرفارمنس کے ذریعے آرہے ہیں۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ محمد موسیٰ، محمد حسنین اور خوشدل کو ڈومیسٹک کی پرفارمنس پر کھلایا گیا، ٹیم کمبی نیشنز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق کو بھی ٹی 20 سیریز میں کھلائیں گے ، مجھے اپنا نہیں بلکہ اب بطور کپتان سوچنا پڑتا ہے۔

خیال رہے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل 8 نومبر جبکہ تیسرا میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.