Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نااہل لیگ کے پاس 3 دہائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی جھوٹ کے سوا کچھ نہیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   شہباز گل نے کہا ہے کہ نا اہل لیگ کے پاس 3 دہائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، وزیراعظم نے صحت، تعلیم، سیاحت، غریب کو ریلیف دے کر ترجیحات بتا دیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عوام کیلئے فرق کرنا آسان، کون کام کر رہا اور کون خراب، مسائل کی بنیادی وجہ آپ کی کرپشن، لوٹ مار، ڈاکہ زنی ہے، کرپشن کا سوال پوچھیں گے اور ہر صورت آپ کو جواب دینا ہوگا، گلگت میں آپ کا روز کا رونا سامنے نظر آنیوالی شکست کی وجہ ہے، تحریک انصاف گلگت بلتستان میں کلین سویپ کرے گی۔

دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا اپنی ٹویٹس میں کہنا تھا تحریک انصاف حکومت میں پسماندہ اضلاع ترقی کی جانب گامزن، ‏یہ ہے حقیقی تبدیلی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارماضی کے حکمرانوں کی طرح جھوٹے دعوؤں اور جعلی بیانات پر نہیں بلکہ حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا حافظ آباد جیسے پنجاب کے اہم شہر کو گزشتہ کئی دہائیوں سے لگاتار پسماندہ رکھا گیا لیکن اب نہیں، آج وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں 118 کنال پر محیط یونیورسٹی اور 400 بیڈ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بنیاد رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.