Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عالمی معیشت کو وبائی مرض کے بعد طویل اور کٹھن راستہ طے کرنا ہے، آئی ایم ایف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا ک کہنا ہے کہ عالمی معیشت جون کی نسبت ’کم خطرناک‘ حالت میں ہے تاہم اگر حکومتیں مالی امداد کو بہت جلد ختم کردیں، کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہوجائیں یا ابھرتے ہوئی مارکیٹس کے قرضوں کے مسائل کو نظرانداز کرنے میں ناکام ہوں تو اسے دوبارہ بحران کا خدشہ بھی ہے۔

کرسٹلینا جارجیوا نے لندن اسکول آف اکنامکس کے ایک آن لائن پروگرام کو بتایا کہ آئی ایم ایف آئندہ ہفتے اپنی عالمی اقتصادی پیداوار کی پیش گوئی تھوڑی سی بہتری کی طرف نظر ثانی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے اہم پیغام یہ ہے کہ عالمی معیشت اس بحران کی گہرائی سے باہر آرہی ہے‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.