Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری، پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے افسران کا بیان جمع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری میں اہم پیشرفت، پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے افسران نے بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنسز میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز آج ہوگا۔ فرسٹ سیکرٹری دلدارعلی ابڑو نے بتایا کہ نواز شریف کے بیٹے کے سیکرٹری نے وارنٹ وصول کرنے کیلئے کال کی، وقار احمد نے کہا وہ نواز شریف کی رہائشگاہ پر وارنٹس وصول کریگا، وقار کو بتایا کہ قونصلر اتاشی راؤ عبدالحنان وارنٹس کی تعمیل کیلئے آئیں گے، 10بج کر 20 منٹ پر وقار نے کال کر کے وارنٹس لینے سے معذرت کرلی۔

راؤ عبد الحنان نے عدالت کو بتایا کہ 17 ستمبر کو شام چھ بجکر 35 منٹ پر وارنٹس کی تعمیل کے لیے گیا، نواز شریف کے ذاتی ملازم یعقوب نے وارنٹ وصول کرنے سے انکار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.