Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹا ک ایکسچینج میں 55پوائنٹس کی تیزی ،15ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر )  سٹا ک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 55پوائنٹس کے اضافے سے 39127پوائنٹس پر بندہوا،59فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 15ارب سے زائد کا منافع ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم39لاکھ 8ہزار شیئرز کم رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کاآغاز مثبت زون میں ہوا ،ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور 100انڈیکس 39344پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل کے زیر اثر حصص کی فروخت کا دباؤبڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 38570پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعد میں ریکوری آئی اور 39ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس 8.48پوائنٹس کے اضافے سے 16594پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 61پوائنٹس کے اضافے سے 27857پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔مجموعی طور پر400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،146میں کمی اور18 میں استحکام رہا، مجموعی سرمایہ بڑھ کر73کھرب48ارب روپے ہوگیا،قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت 50.05 روپے کے اضافے سے 732.05روپے اورہینو موٹرزکے حصص کی قیمت 39.50روپے کے اضافے سے 704.32روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 82.50روپے اورسروس انڈسٹریز30.78روپے کی کمی سے بالترتیب 6517.50روپے اور710.75روپے پرآگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.