Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

باکسر محمد علی نے امیتابھ بچن کو مُکّا کیوں مارا تھا؟

0

بالی ووڈ کےسینئر اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ باکسر محمد علی نےایک بار اُنہیں مکّا مارا تھا۔

امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں باکسنگ کی عالمی چیمپئن نگہت زرین کی میزبانی کی۔

اس شو میں باکسر محمد علی نے انکشاف کیا کہ ان کے پسندیدہ باکسر محمد علی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ’میں ان سے ایک بار بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ان کے گھر پر ملا تھا، مشہور پروڈیوسر و ہدایت کار پرکاش مہرا جی محمد علی اور میرے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے تھے اور امریکا میں محمد علی سے اسی سلسلے میں ہماری ملاقات ہوئی‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’وہ فلم تو کبھی نہیں بن سکی، لیکن مجھے ایک مکّا  ضرور لگا‘۔

امیتابھ بچن نے بتایا کہ ’میرے پاس ان کی ایک تصویر ہے، جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے وہ میرے چہرے پر مکّا مار رہے ہیں لیکن درحقیقت وہ اس وقت صرف کیمرے کے لیے ایک پوز دے رہے تھے۔

اُنہوں نے معروف باکسر محمد علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہت ہی شاندار انسان تھے‘۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.