Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، بابر موسیٰ خیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل لوغئی پر مذئی میں پارٹی شمولیت کرنے والوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کرنا میرا شیوہ ہے۔ میری بھر پور کوشش ہے کہ یہاں کے لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کروں انہوں نے کہا جبکہ ہماری جماعت صوبے اور ملک کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور صوبے بھر میں ترقی کیلئے جامعہ حکمت عملی پر عملدرآمدکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبے کے مستقبل کیلئے پارٹی کارکنان پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں اور اس پیغام کوگھر گھر پہنچائیں۔انہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی پر واضع اعتماد کا ثبوت ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد جوق در جوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور ہم بھی انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم انکے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.