Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قبائلی جھگڑوں کا نتیجہ بربادی و ویرانی ہے دنیا آگے نکل چکی ہے ، میر ذابد علی ریکی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشک :  ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ قبائلی جھگڑوں کا نتیجہ بربادی و ویرانی ہے دنیا آگے نکل چکی ہے ہم آج بھی وہی قبائلی جھگڑے میں پھنسے ہیں خشت و خون کا کوئی فائدہ نہیں جتنی جانوں کا ضیاع ہو نقصان اپنا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چنال و یلائنزئی قبیلے کے درمیان خونی تنازعہ جس میں دونوں فریقوں سے ایک ایک نوجوان شہید ہو چکے تھے کے سلسلے میں چنال برادری سے زدر کے علاقے میں ملاقات کی اور اس سے ایک دن قبل یلائنزئی قبیلے کے سردار مشتاق احمد یلائنزئی سے بھی ملاقات کی ہے چنال برادری نے خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی سے کہا کہ ہم اپنے قبیلے کی ایک سفید ریش کا انتخاب کرکے آپکے روبرو کرینگے اور ہم بیٹھنے اور فیصلے کے لیئے تیار ہیں اور ہم بھی فساد نہیں چاہتے آپ ہمارے بھائی ہیں آپ دونوں قبیلوں کے درمیان آگے بڑھیں اور ہمارا فیصلہ کریں خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ دیگر علماء سفید ریش معتبر لیکر جلد مسئلے پر بیٹھ کر فیصلہ کرینگے ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے خاران اور واشک کے قبائلی سرداراں و رہنماہاں سے استدعا کی کہ وہ یلائنزئی اور چنال قبیلے کے درمیان پیدا ہونے والے خونی تنازعہ کے حل کے لیئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ دونوں قبائل کے درمیان مزید فسادات و انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو اور قبائلی دشمنیاں طول نہ لیں ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو انشاء اللہ دونوں قبائل کے درمیان پیدا ہونے والے خونی تنازعہ کو دیگر خیراندیشوں کے ہمراہ ملکر اسلامی و بلوچی روایات کے مطابق حل کرائینگے اس موقع پر حاجی بابو آلہ زئی تحصیلی امیر شاہوگیڑی مفتی حبیب اللہ نائب امیر مولوی یار محمد محمد حسنی جنرل سیکرٹری مولوی حق نواز درمحمد سمالانی بھی ایم پی اے واشک کے ہمراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.