Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان ، سونا100روپے مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی کا تسلسل جاری ہے ، ادھر فی تولہ سونا 100روپے مہنگا ہوگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کوانٹر بینک میں ڈالر25پیسے کے اضافے سے 167.25 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20 پیسے کے اضافے سے 167.80 روپے پر پہنچ گیا، دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا4ڈالر کی کمی سے 1824ڈالرفی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 400 اوردس گرام 85روپے کے اضافے سے 96 ہزار 365روپے کا ہوگیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.