Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بابر اعظم ورلڈ کپ اسکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم ورلڈ کپ اسکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش، انہوں نے جو اسکواڈ تیار کرکے دیا تھا اسے رمیز راجہ نے بدل ڈالا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے اسکواڈ میں شرجیل خان، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام شامل کیا تھا، رمیز نے بابر کے دئیے اسکواڈ کو تبدیل کرکے نئے نام ڈال دئیے۔ دوسری جانب بابر اعظم کو یہ بھی شکایت ہے کہ اعظم خان اور صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جن میں شاداب خان نائب کپتان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.