Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی میں پائلٹ راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : کراچی میں پائلٹ راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایئرچیف کی طرف سے مزار پر پھول چڑھائے گئے۔

کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر ائیر وائس مارشل زعیم افضل، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ملک بھر میں پاک فضائیہ کے دیگر شہداء کی قبروں پر بھی اسی طرح کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.