Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مہمند میں سنگ مر مر کی کان بیٹھنے سے 8 مزدور جاں بحق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 پشاور: تحصیل صافی میں سنگ مر مر کی کان بیٹھنے سے 8 مزدور جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں سنگ مر مر کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں دب کر 8 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او مہمند طارق حمید کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبنے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ابتدائی معلومات کی بنیاد پر حادثہ تودہ گرنے سے پیش آیا تاہم حادثے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.