Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بولان میڈیکل کالج کی پرانی حیثیت بحال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان حکومت نے بولان میڈیکل کالج کی پرانی حیثیت بحال کردی ہے۔

حکومت بلوچستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے بعد کالج کے تمام ڈاکٹر اور ملازمین محکمہ صحت کے ماتحت ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کالج کے ملازمین کے سروس معاملات بلوچستان سول سرونٹ ایکٹ 1974 کے تحت ہوں گے۔صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسرز، ملازمین، ڈاکٹرز ڈیپوٹیشن پر بولان میڈیکل یونیورسٹی میں ملازمت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی ترقی، پنشن، گروپ انشورنس، جی پی فنڈز کی ادائیگی حکومت بلوچستان کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.