Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

والدہ ہمیشہ خاکی وردی میں دیکھنا چاہتی تھیں: ہمایوں سعید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اُن کی والدہ انہیں ہمیشہ خاکی وردی میں دیکھنا چاہتی تھیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 90 کی دہائی کے شہرہ آفاق ڈرامے وِلکو کے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ ہمیشہ ہی مجھے پاک فوج کی وردی میں دیکھنا چاہتی تھیں، اور مجھے یہ وردی پہننے کا موقع پہلی مرتبہ ڈرامہ ولکو میں ملا۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں اداکار نے لکھا کہ خدا ہمارے جوانوں کی حفاظت کرے۔

پاکستان ٹیلی ویژن پر سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ اور آئی ایس پی آر کے اشتراف سے بنے اس ڈرامے کو نشر کیا گیا تھا جس کی ہدایت احسن طالش نے دی تھی۔

ولکو کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، احسن طالش، لیلیٰ زبیری، آمنہ شیخ، بینش چوہان اور عمران عباس جیسے بڑے اسٹارز شامل تھے۔

اس ڈرامے کی کہانی میں دکھایا گیا کہ فوج نہ صرف پاکستان کو دشمنوں سے بچانے کا کام کرتی ہے بلکہ وہ کس طرح قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے آگے آتی ہے۔ڈرامے کے اختتام پر ہمایوں سعید کی موت دیکھنے والوں کو افسردہ کردیتی ہے اور دکھاتی ہے کہ فوجی اہلکاروں میں قربانی دینے کا جذبہ کتنا قوی ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.