Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس 272.75 پوائنٹس بڑھ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 272.75 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری ہے، معاشی اعشاریوں کی بہتری کے باعث گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز تک 42 ہزار کی حد کراس گئی تھی۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل دیکھا گیا، 100 انڈیکس 272.75 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 42295.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.65 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 38 کروڑ 88 لاکھ 93 ہزار 229 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.