Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بارشوں سے ٹماٹر کی فصل متاثر،قیمت 100روپے کلوپرجاپہنچی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی   :  اندرون سندھ شدید بارشوں کے نتیجے میں ٹماٹر کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اندرون سندھ ٹماٹر کی کاشت والے علاقوں گجو،ٹنڈو الہ یار،ٹھٹھہ،سجاول اور بدین وغیرہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ٹماٹر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ کراچی میں ٹماٹر کی قیمت80تا100روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے ،ٹماٹر کی قیمت میں اضافے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے سفید پوش افراد کے لیے گزر بسر مشکل ہوگیا ہے ،دوسری جانب سبزی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مناسب ہیں،تاہم شہر میں علاقوں کے اعتبار سے پھل اور سبزیاں زائد قیمتوں پر فروخت کی جاتی ہیں جس کی روک تھام کیلئے شہری حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کو اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.