Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

‘ارطغرل غازی’ کے آئندہ ماہ پاکستان کے دورے کا امکان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغرل جسے ارطغرل غازی کے نام سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کیا جارہا ہے، سے پاکستان بھر میں مقبول ہونے والے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان کی جانب سے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ انجین التان دوزیتان کی جانب سے بارہا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جاچکا ہے اور حال ہی میں ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے پاکستان آنے کا عندیہ دیا تھا۔

گزشتہ ماہ ان کی پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش تھیں تاہم وہ پاکستان نہیں آئے تھے بلکہ ایک خصوصی تقریب کے دوران 3 بیمار بچوں سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

چند روز قبل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.