Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

‘پاکستان کی مسلح افواج دشمن کو عبرت ناک شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہیں’

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کو عبرت ناک شکست دینے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔

یوم فضائیہ کی مناسبت سے ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ایئربیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر کو یوم شہدا کے طور پر منایا۔

اس سلسلے میں مرکزی تقریب ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انوار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، افسران اور ائیرمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر کے تاریخی دن کے موقع پر میں پاک فضائیہ کے ان تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا اور غازیوں کے عزم، ہمت اور جذبہ قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تَجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے پاک وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ، پاکستان کی بہادرمسلح افواج اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور دشمن کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن کا دفاع، اس کی مضبوطی و سَربلندی اور اس کی تعمیر و تَرقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اُن کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھی اظہارِیکجہتی کرتے ہیں جو 7 دہائیوں سے ظلم اور تَسلط کے خلاف جِدّوجُہد کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.