Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا:پولیس کیخلاف مظاہرے جھڑپیں،متعدد زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پورٹ لینڈ : امریکی ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں نسل پرستی اور پولیس زیادتیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے.مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ،اہلکاروں نے کریک ڈائون کرتے ہوئے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا اور شیلنگ کی۔ اے ایف پی کے مطابق پورٹ لینڈ میں بلیک لائیوز میٹر کے مظاہروں کے 100 دن مکمل ہونے پر ریلی نکالی جارہی تھی،مظاہرین نے پولیس کو دیکھتے ہی پٹرول بم پھینکنے شروع کردئیے ،مظاہرین نے کئی گاڑیوں کوبھی نذر آتش کردیا،ادھر ٹیکساس میں ٹرمپ کی حمایت میں کشتی پریڈ کی گئی،پریڈ کے دوران پانی کی زوردار لہروں کے باعث چار کشتیاں ڈوب گئیں ۔یہ حادثہ ٹریوس جھیل میں پیش آیا ۔ حکام نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔میڈیا کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.