Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یو ایس اوپن: سرینا ولیمز نے تیسرے راؤنڈ میں سلونے سٹیفنز کو ہرا دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

یو ایس اوپن میں سرینا ولیمز کی ریکارڈ چوبیسویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ تیسرے راؤنڈ میں دو ہزار سترہ کی چیمپئن سلونے سٹیفنز کو ہرا دیا۔ صوفیہ کینن اور ازارینکا نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔

تفصیل کے مطابق نیویارک کے بلیو ٹینس کورٹ میں امریکی ویمن کھلاڑی کی فتوحات جاری ہیں۔ سابق نمبر ون سرینا ولیمز نے ہم وطن سلونے سٹیفنز کے خلاف کامیابی سمیٹی۔ سرینا ولیمز نے دو ہزار سترہ کی یو ایس اوپن چیمپئن سلونے سٹیفنز کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی۔

ویمن سنگلز میں ہی امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن نے تنسانین مدمقابل کو دو صفر سے ہرا کر آؤٹ کر دیا۔ بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا نے پولش حریف اِیگا وِیاٹیک کو چھ چار اور چھ دو کے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.