Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حماس اور حزب اللہ کا بیت المقدس کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے سرگرمیاں تیز کر دیں۔ بیروت میں فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے بیت المقدس کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ لبنان میں مقیم فلسطینی مہاجرین نے بھی حماس کے سربراہ کا پر تپاک استقبال کیا۔

تفصیل کے مطابق عرب ممالک اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی قربت کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ 27 برس بعد لبنان پہنچے اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین نے خود مختاری تک مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللہ نے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے پر عرب ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

حماس کے سربراہ نے جنوبی لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا جہاں ان کر پرتپاک استقبال کیا۔ مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین اپنی سرزمین اور بیت المقدس کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

جمعہ کو بیروت میں تمام فلسطینی تنظیموں کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، اجلاس میں فلسطین کی تمام سیاسی اور عسکری تنظیموں نے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.