Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صدرمملکت عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صدرمملکت نے اس موقع پر ملکی دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے دوران گفتگو کہا کہ مسلح افواج نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر موثر طور پر قابو پایا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ مسلح افواج نےہمیشہ بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.