Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صوبے سے انسدادپولیو کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے ، بشریٰ رند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  : پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو جیسے موزی مرض کے انسداد کے لیے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔بچے ہمارا مستقبل ہے ان کو محفوظ زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کی وجہ سے ہمارے معماروں کو عمر بھر کی معزوری کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔نئی نسل کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے قومی سمت صوبائی سطح پر بھی پولیو کی تدارک کے لیے بھر پور اقدامات  کیے جا رہے ہیں۔آج سے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے دیگر 33 اضلاع میں 5روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے انھوں نے کہا کہ اس 5 روزہ انسداد پولیو مہم میں تقریبا 25 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ اس ضمن میں 10553  ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گے۔ جبکہ اس حوالے سے 941 فکسڈ پوائنٹ اور  559 ٹرانزٹ سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔اس کے علاؤہ 8692 موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ پولیو ورکرز اور ٹیموں کیلیے فول پروف سیکورٹی پلان بھی تیار کیا گیا ہے ہر ٹیم کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان موجود رہیں گے اور انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی  ہے اس سال 2021  میں صرف ایک پولیو کیس قلعہ عبداللہ کے علاقے میں رجسٹر ہوا ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہے ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے والدین کو چاہیے کہ  وہ اپنے پانچ سال تک بچوں کو عمر پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں ۔انہوں نے علماء کرام سمت معاشرے کے تمام باشعور افراد سے اپیل کی وہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا شعوری کردار اداکریں۔تاکہ صوبیکو جلد سے جلد پولیو فری صوبہ بنایا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.