Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ شہر میں تین ارب روپے کی لاگت سے مختلف فلائی اوورز بنیں گے ، قاسم سوری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر تین ارب روپے کی لاگت سے مختلف فلائی اوورز بنیں گے جن پر3053.49ملین روپے کی لاگت آئے گی،ان منصوبوں سے کوئٹہ شہر میں دھائیوں سے موجود ٹریفک کے بدترین مسائل کی وجہ سے عوام کو درپیش ذہنی کوفت سے چھٹکارا ملے گی، وزیر اعظم عمران خان کا تمام سرکاری تقریبات میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کرنا ایک بہترین فیصلہ ہے، ہمیں اپنی قومی زبان اردو پرفخر کرناچاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ الحمدللہ کوئٹہ شہر میں دھائیوں سے موجود ٹریفک کے بدترین مسائل کی وجہ سے عوام کو درپیش ذہنی کوفت اور قیمتی وقت کے ضیاع سے نبٹنے کے لیے کاوشیں رنگ لائیں، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کی جانب سے کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر 3 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوورز بننے جا رہے ہیں یہ فلائی اوورز 3053.49ملین روپے کی لاگت سے بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 2018 میں جب ڈپٹی اسپیکر بنا تو فیصلہ کیا تھا کہ قومی اور عوامی مفاد میں ایوان اپنی قومی زبان اردو میں چلاؤں گا، وزیر اعظم عمران خان کا تمام سرکاری تقریبات میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کرنا ایک بہترین فیصلہ ہے، ہمیں اپنی قومی زبان اردو پرفخر کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایکنک اجلاس کے دوران 6 ہائی ویز، بلوچستان میں تین ڈیموں کی تعمیر اور سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.