Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہفتہ رفتہ ،امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کااضافہ ریکارڈ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 40پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.55 روپے اور قیمت فروخت 154.65روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.80 روپے اور قیمت فروخت 155.20 روپے ہو گئی ۔ زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 30 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 187روپے اور قیمت فروخت 188.80 روپے سے گھٹ کر 188.50 روپے پر آ گئی، تاہم 20 پیسے کے اضافے سے پاؤنڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت 219.50 روپے ہو گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.