پاکستان کے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارے اور درآمدات کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور تجارتی خسارہ 39 ارب 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات 65 ارب 49 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ادارہ شماریات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق تجارتی خسارہ اور درآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران تجارتی خسارہ ریکارڈ 39 ارب 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور درآمدات 65 ارب 49 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئی ہیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ حکومت کے آخری مالی سال 2017-18 میں تجارتی خسارہ اور درآمدات سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی تھیں۔