Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں فوری واپسی کے امکانات کو رد کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں فوری طور پر واپسی کے امکانات کو رد کر دیا۔

سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی بات کرنا قبل ازوقت ہے، فی الحال گلوسسٹر شائر کی طرف سے کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں کیونکہ 4 سال سے کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا۔ بطورِ فاسٹ بولر فوری ردھم پانا آسان نہیں ہوتا لیکن پہلے سے خود میں کافی بہتری محسوس کر رہا ہوں، فرنٹ سے لیڈ کرنا میری ذمہ داری ہے اور اس کو نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سائیڈ اسٹرین انجری کے بعد کافی محنت کی اور پھر ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے موقع سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں، یہاں 3 میچز کھیلنے کے بعد کیربئین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کروں گا۔

یاد رہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کے ڈیبیو میچ میں سرے کے خلاف محمد عامر نے 28 اوورز کیے تھے، دوسرے میچ میں ہمشائر کے خلاف پہلے روز 21 اوورز کرنے میں کامیاب رہے، تاہم وہ مجموعی طور پر تین شکار ہی کر سکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.