Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اعظم خان فٹنس پر توجہ دے نہیں تو کرکٹ چھوڑ دے : عاقب جاوید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اعظم خان فٹنس پر توجہ دے نہیں تو کرکٹ چھوڑ دے اور عمر اکمل کو مشورہ ہے کہ صرف کلب کرکٹ کھیلیں۔

ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے عمر اکمل کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف کلب کرکٹ کھیلنی چاہیے اور احمد شہزاد کیلئے بھی یہی جواب ہے، حسن علی کو فٹنس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے، اعظم خان کرکٹ چھوڑ دے یا کرکٹر جیسا بن کر دکھائے، حیدر علی کو اپنی تکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ ٹیم پلاننگ ایک مختلف چیز ہے ہم پریشان ہوجاتے ہیں کہ دنیا کا تیز ترین بالر اچھا آرگنائزر بن جائے گا یا ایڈمنسٹریٹر بن جائے یہ غلط ہے اس کی مہارت بالنگ کر انا ہے اس کا کرکٹ ایڈمسٹریشن سے کوئی تعلق نہیں۔ بابر اعظم فیورٹ ہیں شاہین اور بمرا میں شاہین آفریدی بہتر ہیں، شاہین نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھی خود کو ثابت کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.