Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت میں کورونا کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وبا کے باعث حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ چار لاکھ 12 ہزار سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 3979 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک بھی ہوگئے۔

ریاست مہاراشٹر میں  24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 920 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ کیرالہ میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ تعداد میں کیسز سامنے آئے ہیں۔ ادھر بنگلور میں مثبت کیسز کی شرح 55 فیصد رہی، یعنی ٹیسٹ کے لیے جانے والا ہر دوسرا شخص کورونا سے متاثرہ نکل رہا ہے۔ ریاست اترکھنڈ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی بند ہونے پر پانچ مریض دم توڑ گئے جب کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون بھی کورونامیں مبتلا ہوگئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.