Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر چیلنجز پر غور کیا گیا۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں، اس دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان امن عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سعودی ولی عہد نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اورجغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں اقوام مسلم امہ کی بہتری، امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.