Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جعلی ووٹ لینے والے کو قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر بنا دیا گیا : حاجی لشکری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : سیاسی و قبائلی رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کسی بھی جمہوری ملک میں پارلیمنٹ سپریم ہوتا ہے، بالا دست ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں قاسم سوری کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہی ۔ لشکری رئیسانی نے کہاکہ جمہوری معاشرے میں عوام سوچ سمجھ کر ایوان میں اپنے نمائندے بھیجتے ہیںاور پارلیمنٹ میں ہر شخص اسٹیک ہولڈر ہیں ووٹرز بھی اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ 2018ءمیں انتخابا ت ہوئے اکثر جماعتوں نے اس کو رد کیا ، بالخصوص قومی اسمبلی کے 265 حلقہ میں بوگس ووٹ کے اعتراض پر پٹیشن دائر کی گئی جس کے تحت پی ٹی آئی کے امیدوار قاسم سوری کو ٹربیونل نے نااہل قرار دیا جو بعد میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنا کیونکہ انکے پینسٹھ ہزار ووٹ جعلی نکلے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں پارلیمنٹ سپریم اور بالا دست ہوتا ہے ، انہوںنے کہا کہ اسٹے لینے والے کو ڈپٹی اسپیکر بٹھا کر ایوان کی کارروائی چلاتا رہا جس کی وجہ سے آج ملک میں آئینی بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آئینی بحران کی دھول بیٹھے گی تو دراڑیں واضح ہوں گی لیکن بدقسمتی سے غیر قانونی طریقے سے منتخب ہونے والا شخص چار سال بیٹھا رہا۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر نے اسٹے آرڈر پر قومی اسمبلی چلائی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.