کوئٹہ : گورنر بلوچستان سیدظہور آغا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 8اپریل کو طلب کرلیا ۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہورآغا نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلوچستان اسمبلی کااجلاس 8 اپریل سہ پہر تین بجے طلب کرلیاہے ،اعلامیہ کے مطابق سیکورٹی کی موجودہ صورتھال کے پیش نظراسمبلی اجلاس کے دوران تمام وزیٹرز کااسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ سختی سے ممنوعہ ہوگا نیز تمام سرکاری وغیر سرکاری مسلح گارڈز کی بھی اسمبلی اجلاس کے دوران سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ تمام محکموں کے سرکاری آفیسران اہلکاران اور پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈہوگا۔واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام سے متعلق ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی ۔
مشرق مزید